تازہ تر ین

آج سعودیہ روانگی ، عمران خان نے معاشی بحران کے حل کی ذمہ داری خود سنبھال لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کیلئے خود ذمہ داری سنبھال لی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کیلئے خود ذمہ داری سنبھال لی ہیں اس مقصد کیلئے وہ پیر سے غیرملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم معاشی بحران کے حل کے ایجنڈے کے تحت سعودی عرب، ملائیشیا اور چین جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان پیر کو دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ پہنچیں گے جب کہ منگل کو دارالحکومت ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم آئندہ 3روز سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم 28اکتوبر کو ملائیشیا جائیں گے جہاں وہ پاک ملائیشیا تعلقات اور معاشی تعاون پر بات کریں گے جس کے بعد وزیراعظم 3نومبر کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفت وشنید کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر(کل) منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرسعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان (کل) منگل کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جائیں گے جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس دوم میں شرکت کریں گے، عمران خان کو دورے کی دعوت خاص طور پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی۔کانفرنس میں ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کاروباری کمپنیوں، ہائی ٹیک انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ کے اہم ادارے کے نمائندے شرکت کررہے ہیں کانفرنس کو صحرا میں ڈیوس قراردیاگیاہے،یہ کانفرنس اہم کاروباری رہنماوں کے ساتھ رابطے کاموقع فراہم کرے گی جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان کے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کیلئے 16 رکنی وفد فائنل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری، مشیر تجارت، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری خارجہ وفد میں شامل ہیں۔ وفد میں زراعت، لائیواسٹاک، توانائی، معدنیات، ریفائننگ، گوادر، سی پیک کے تحت سرمایہ کاری مواقعوں سے آگاہی دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں غربت مٹا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان آئندہ ہفتے غربت مٹا پروگرام کا اعلان کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے برسر اقتدار آنے کی صورت میں غریب افراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان ہوچکا اور اب حکومت نے ملک بھر میں غربت مٹا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ غریبوں کے مسائل دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں سینیٹر فیصل جاوید،افتخار درانی سمیت دیگر اہم رہنماں سے شرکت کی۔اجلاس کے دوران غربت مٹا پروگرام شروع کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال کو ہر صورت میں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے غربت مٹا پروگرام کا آغاز کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور چین سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔عمران خان نے حکومتی کارگردگی اور سو روزہ پلان کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں ایک عام آدمی ہوں اور اس کے مسائل بخوبی جانتا ہوں۔ علم ہے کہ عام آدمی کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv