تازہ تر ین

35 ارب کی منی لانڈرنگ بارے بلاول اور فریال کی گرفتاری کا امکان

اسلام آباد(ناصر کاظمی )سپریم کورٹ میں 35ارب روپے کے مبینہ جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی جاری سماعت اور گھیرا تنگ ہونے کے پیش نظر سابق صدر آصف علی زرداری نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پارٹی کے سنیئر وکلاءسے مشاورت شروع کردی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے علاوہ این آر او کیس میں بھی قانونی مشکلات کا اندازہ ہے ،جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی گئی ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل جے آئی ٹی نے معاملے پر کئی بڑی پیشرفت کی ہیں ،اور تحقیقات کے نتیجے میں مقدمے میں نامزد ملزمان کے لیے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ،جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام آنے کے بعد دونوں نے لگائے گئے الزامات کو جھوٹے او ربے بنیا دقرار دیا تھا اور سپریم کورٹ مین پیش ہونے سے بھی انکا رکیا ،جس پر عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ،اور انہیں جے آئی ٹی سے تعاون کی ہدایت کی ،سابق صدر نے بیرسٹر اعتزاز احسن ،سردار لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک سے مقدمے سے متعلق مشاورت کی ہے اور آئندہ کی قانونی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے ،توقع ہے کہ آج سابق صدر اور ان کی بہن فریال عدالت کے حکم پرپیش ہوں گے ،سابق صد رکا کہنا ہے کہ ان کا این آر او اور جعلی بینک اکاﺅنٹس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ،یہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی بین اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر کی گرفتار ی خارج ازامکان نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv