تازہ تر ین

ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کراچی سے کامیاب ، اپنے گھر پشاور سے ناکام کیوں ہوئی ؟ اندر کی خبر آ گئی

کراچی، پشاور(نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اپنی جیتی ہوئی تین نشستوں میں سےے 2پر کامیابی حاصل کر سکی باقی سیٹ پر شکست کھائی۔کراچی میں قومی اسمبلی سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج ، این اے 247 کے مطابق سے آفتاب حسین صدیقی قرار پائے۔گزشتہ روز پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے اپنے مقررہ وقت پر ختم ہوئی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 451 ہے اور اس حلقے میں کل 240 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ یہ کراچی کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔پی ایس 111 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے امید وار شہزاد قریشی6357 ووٹ سے جیت گئے۔پی ایس 111 میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 965 ہے اور یہاں کل 80 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔این اے 247 سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کامیاب ہوئے تھے ، انہیں صدرِ بنائے جانے کے سبب یہ نشست خالی ہوئی۔ پی ایس 71 سے تحریک ِ انصاف کے عمران اسمعیل منتخب ہوئے تھے، جن کے گورنرسندھ بنائے جانے کے سبب یہ نشست بھی خالی ہوگئی تھی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71پشاور کے مجموعی 86پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کےمطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 11224ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9755ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔پی کے 71سے جیتنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین مہمند پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہے ہیں لیکن ضمنی انتخابات میں اسے حلقے سے گورنر خیبر پختونخوا کے بھائی ذوالفقار خان کو ٹکٹ جاری ہونے پر پارٹی سے علیحدہ ہوگئے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میںضمنی انتخابات کے دوران این اے 247 میں ڈیفنس فیز 7کے ڈی اے ماڈل سکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔ صدر مملکت کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کے انتظامات اچھے ہیں ،میں نے اپنی پسندیدہ شخصیت اور پارٹی کو ووٹ دیاہے ،آپ کو نہیں بتا سکتا کہ میں نے کس کو ووٹ دیا ہے۔کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکن آمنے سامنے آ گئے،ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کی،انتظامیہ نے بیچ بچا ﺅ کرادیا۔ اتوار کو کراچی میں این اے 247 ،پی ایس 111 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے دو ران کراچی کے علاقے لکی سٹار کے قریب پی ٹی آئی اور ایم کیوا یم کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv