تازہ تر ین

نواز شریف اقتدار میں آ کر کاروبار ختم کر دیتے تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے : چیف ایڈیٹر خبریں کا ” میرا دوست نواز شریف “ کی تقریب رونمائی میں انکشاف

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) کتاب کے مصنف، روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے جو گاڑیاں خرید رکھی ہیں ان کے نمبر پلیٹس پر موٹر سائیکلز کے نمبر لگے ہوئے ہیں صرف اس لئے کہ رجسٹریشن فیس بچ جائے اس وقت گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس تین لاکھ روپے تھی جو میرے لئے حیران کن تھی۔ جب پہلی دفعہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں نے ان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے تمام اثاثہ جات ڈکلیر کردو اور اپنے کاروبار سے الگ ہوجاﺅ تاکہ عوام میں ایک اچھا میسج جائے لیکن اس وقت خود شہباز شریف نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم اپنا کاروبار ختم کردیں ابھی تو ہمارے پاس اقتدار آیا ہے اور ہم یہ سب کچھ ختم کردیں ۔اگر اس وقت یہ لوگ میرا مشورہ مان لیتے تو آج یہ برے دن نہ دیکھنے پڑتے میں نے ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ دوستی نبھائی جبکہ مجھے ان سے کوئی غرض نہیں تھی۔ تقریب کے اختتام پر ضیا شاہد نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv