تازہ تر ین

حکومت بنے زیادہ وقت نہیں ہوا، اچھی امید رکھنی چاہیے: ڈاکٹر مہدی معاشی مسائل سے نکلنا آسان نہیں، وسائل بروئے کار لانا ہونگے: میاں حبیب سیاسی گند کو صاف کرنے میں بڑا وقت لگے گا: عرفان ملک کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ ابھی لوگ موجودہ حکومت سے مایوس نہیں ہوئے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانا تو بہت ضروری ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں حکومت کی سمت دیکھ کر اندازہ ہوگا کہ آئندہ آئی ایم یف کے پاس جانا پڑے گا یا نہیں ابھی حکومت بنے زیادہ وقت نہیں ہوا۔ امید اچھی رکھنی چاہئے۔ تجزیہ کار عرفان ملک نے کہا ہے کہ اصل میں وزیراعظم عمران خان پر پاکستان کے عوام نے اعتماد کیا ہے لیکن عوام کوچاہئے کہ عمران خان کو تھوڑا وقت بھی دیں ابھی حکومت بنے صرف دو ہی ماہ ہوئے ہیں عشروں پر محیط خرابیوں کو دور کرنے میں وقت تو لگے گا، قوم کو جلد بازی نہیں کرنی چاہئے۔ سیاسی گند کو صاف اور اداروں کو ٹھیک کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان پرعزم اور پختہ ارادے کے مالک ہیں۔ آصف زرداری کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔ پاکستان کے عوام گندی سیاست کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ جب انسان کے پاس ناجائز پیسہ آجائے تو وہ ہر غلط حرکت کرتا ہے۔ جب تک اداروں میں ایماندار لوگ نہیں آئیں گے پاکستان خوشحال نہیں ہو سکتا۔ تجزیہ کار میاں حبیب نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ پاکستان کب اپنے پیروں پر کھڑا ہو گا ہمارے ادارے تباہ ہونے سے نوبت یہاں تک پہنچی۔ بیرون ممالک سے لیا قرض سیاستدانوں نے اللوں تللوں پر خرچ کیا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا پھر پیسہ کرپشن کی نذر ہوتا رہا۔ اس وقت معاشی مسائل سے نکلنا آسان کام نہیں۔ ہمیں اپنے وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv