تازہ تر ین

پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

لاہور (خبرنگار) پنجاب کے تما م اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبہ میں بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو کنکشنزسے بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کے دوران صوبہ میں بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی سطح پر وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس جبکہ ڈویژن اور اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں۔ سیکرٹری توانائی کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کیساتھ ساتھ ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹیوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی کریگی۔انہوںنے کہا کہ بجلی چوری کسی ایک صوبے یا علاقے کا مسئلہ نہیں ، اس پر قابو پانے کیلئے قومی جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے مہم میںضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف مہم میں بڑے مگرمچھوں پر پہلے ہاتھ ڈالا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کا مکمل تعاون درکار ہوگا۔ اجلاس میں ایم ڈی پیپکو، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv