تازہ تر ین
amitab

امیتابھ بچن 850 سے زائدکسانوں کے قرضے ادا کریں گے

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن 850 سے زائد کسانوں کے قرضے ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 76سالہ لیجنڈ اداکار نے سو شل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ اتر پردیش کی850 سے زا ئدکسانوں کے قرضے ادا کریں گے جنہوں نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیں اور ان کی کل مالیت 5.5کروڑ روپے (5 کروڑ 50 لاکھ روپے) بنتی ہے۔اداکار نے لکھا کہ وہ اس سے قبل بھی مہا راشٹرا کے 350 سے زائدکسانوں کے قرضے ادا کر چکے ہیں جو قرضے ادا نہ کرسکنے کے باعث خو دکشی پر مجبو ر ہو رہے تھے۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ وہ ان کے ٹی وی پر وگرام کون بنے گا کروڑ پتی میںآنے والے مہمان اجیت سنگھ کی بھی مدد کر یں گے جو خواتین کی فلاح و بہبو د کے لیے کام کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv