تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں نواز، شہباز شریف کی طلبی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناءاللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں لاہورہائی کورٹ اورٹرائل کورٹ کا فریقین کو عدالت میں نہ بلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماڈل ٹاﺅن سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا، اس موقع پر 10 معصوم لوگوں کی جانیں لی گئیں، سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے جو کیس عدالت میں چل رہا ہے اس حوالے سے حکومت ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرسکتی، کیس کی راہ میں بڑی رکاوٹ بیوروکریسی ہے، بیوروکریٹ ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پراسیکیوٹرٹیم تبدیل کردی جس سے انصاف کا حصول آسان ہوگا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی پیرنورالحق قادری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پہلے دن سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں۔وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ پنجاب میں دینی مدارس کو وزارت داخلہ کے بجائے وزارت تعلیم کے تحت رجسٹرڈ کیے جانے کی سفارشات حکومت کوبھیجی ہیں، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں دینی مدارس کو بطوراین جی او وزارت داخلہ رجسٹرڈ کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv