تازہ تر ین

بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں اکھاڑ پچھاڑ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیراعظم کو وزراءاور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل ارشد داد کو تنظیم نو سے متعلق کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تنظیم نو پارٹی آئین کے تحت اور قومی و یونین کونسل سطح تک کی جائے گی۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد نے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے، جب کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو وزراءاور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزراءاور مشیر سرکاری مصروفیات کے باعث پارٹی امور کے لیے وقت نہیں دے پا رہے، اس لیے ان سے پارٹی عہدے واپس لیے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملکی امور پر موقف موثر انداز میں پیش کرنے کیلئے پارٹی کو متحرک کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv