تازہ تر ین

پیمرا نے سابق سینیٹرنہال ہاشمی کی ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ تقریر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹرنہال ہاشمی کی ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے متنازعہ تقریر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز سے جواب طلب کر لیا۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق پیمرا نے ٹی وی چینلز سے دریافت کیا ہے کہ نہال ہاشمی کی ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کیوں نشر کی گئی، چینلز بتائیں متنازعہ تقریر چلانے پر کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ترجمان نے کہا کہ غیر تسلی بخش جواب پر ٹی وی چینلز کی نشریات معطل یا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ نہال ہاشمی نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی۔ متنازعہ بیان دینا نہال ہاشمی کی روایت بن چکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv