تازہ تر ین

شفق حرا 14 اکتوبر کے الیکشن کی رات مٹھائی کے بڑے ٹوکرے لے کرکیوں پی ٹی وی آئیں،معروف صحافی کے تہلکہ خیز انکشا فات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی دوسری اہلیہ شفق حرا نے پی ٹی وی کے دفتر میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ شفق حرا نے 14 اکتوبر کے الیکشن کی رات مٹھائی کے دو بڑے بڑے ٹوکرے لے کر آئیں۔ اور انہوں نے ہی پی ٹی وی کے دفتر میں مٹھائیاں بانٹی اور کہا کہ میرے خاوند این اے 131 سے کامیاب ہو گئے ہیں، اسی خوشی میں مٹھائی بانٹ رہی ہوں۔اور صبح 7 بجے تک مسلم لیگ ن کے تمام پالتو لوگ وہاں بیٹھ کر پراپیگنڈہ کرتے رہے جبکہ فواد چودھری اور دیگر وہاں بیٹھ کر ان کا منہ دیکھتے رہے۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کی شفق حرا سے شادی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں لیکن خواجہ سعد رفیق نے ان خبروں کی تردید کی تاہم عام انتخابات کے لیے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی میں خواجہ سعد رفیق نے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کر لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv