تازہ تر ین

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلا ک

کابل: (ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ صوبہ غور میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے تاہم قندھار میں گزشتہ روز دہشت گرد میں پولیس چیف کی ہلاکت کے بعد پولنگ ملتوی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس چیف نے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمالی علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب بم نصب تھا جو ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا۔پولیس چیف کے مطابق بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے غور میں شدت پسندوں نے پولنگ اسٹیشن جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv