تازہ تر ین

میرا جی، عثمان خالد بٹ کیلئے ’رانی‘ بن گئیں

لاہور ویب ڈیسک پاکستانی اداکارہ میرا جی عموماً اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتی ہیں، تاہم اس مرتبہ وہ کسی بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی آنے والی فلم کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔میرا بہت جلد ہدایت کار ساقب ملک کی فلم ’باجی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس میں ان کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیوز سے نام کمانے والے اداکار عثمان خالد بٹ کام کریں گے۔اگر عثمان کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر نظر ڈالی جائے تو آج کل وہ میرا جی کی تعریفوں میں کافی مصروف نظر آرہے ہیں، جس سے یہ اندازہ ہورہا ہے کہ شاید وہ فلم ’باجی‘ میں میرا کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کررہے ہوں گے۔البتہ یہ بھی یاد رہے کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں کبھی عثمان خالد بٹ نے اپنی مزاحیہ ویڈیوز میں میرا کا مذاق بنا کر بھی خوب نام کمایا تھا۔واضح رہے کہ میرا اور عثمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرکے یقیناً بہت مزاح آرہا ہے۔جہاں میرا نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ عثمان خالد بٹ کی خوب تعریف کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv