تازہ تر ین

مہنگائی کیخلاف انوکھا احتجاج ، 60 سالہ دکاندار نے خود کو زخمی کر لیا

چیچہ وطنی (نمائندہ خبریں) چیچہ وطنی میں 60 سالہ دکاندار نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے تیز دھار آلے سے خود کو شدید زخمی کر لیا، زخمی دکاندار خون بہنے کے باوجود مختلف بازاروں سے چکر لگاتا ہوا اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے خبریں گروپ کے آفس پہنچ گیا، احتجاج کے دوران بلاک نمبر 10 کا رہائشی ملک صلابت عرف گوگا نامی دوکاندار نے بتایا کہ میں نے اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالنے کیلئے تین سال قبل گارمنٹس کی دکان بنائی مگرمہنگائی کی وجہ سے آہستہ آہستہ میری آمدنی خسارے کی طرف بڑھنے لگی، لیکن دو ماہ سے تو صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے جس کی وجہ سے میرے گھر میں فاقوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ،میں مایوسی کے عالم میں یہ سب کچھ کر رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ اب انقلاب خون سے ہی آئے گا اس لئے میں نے اپنا خون دے کر انقلاب کی ابتدا کر دی ہے۔ زخمی دوکاندار نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے حالات کی بہتری کے لئے دہائی دی، دوران احتجاج زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ملک صلابت علی بے ہوش ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے فوری کروائی کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں پر اسے طبی امداد دی گئی اور اب اسکی حالت تسلی بخش ہے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس تھانہ سٹی بھی مصروف تفتیش ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv