تازہ تر ین
gas

اوگرا نے گیس بم گرا دیا ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے ایک اور گیس بم گرا دیا، کمرشل صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز میں 350 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، بلوں میں 3 ہزار 600 روپے تک اضافہ ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کے کمرشل صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 350 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، سرکاری دفاتر، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کیلئے بھی گیس مہنگی کردی گئی ہے جبکہ نئی رہائشی کالونیوں سمیت فلاحی اداروں کو بھی ا?ئندہ مہنگی گیس ملے گی، ان شعبوں کے گیس فکسڈ چارجز میں 3 ہزار 600 روپے تک اضافہ ہوگیا، فکسڈ چارجز ایک ہزار 53 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار 680 روپے ہوگئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین، ہوٹلز اور تجارتی مراکز کو بھی مہنگی گیس ملے گی جو ا?ئندہ فکسڈ چارجز کی مد میں ایک ہزار 225 روپے کے بجائے اب 5 ہزار 880 روپے ادا کریں گے۔اوگرا کے مطابق آئس فیکٹریوں کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز 5 ہزار 880 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب حکومت نے اقتدار کے پہلے ہی ماہ گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد تک اضافہ کیا، جس کا اثر عام صارفین پر پڑا، اشیائے خور و نوش اور دیگر اشیائ سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بے انتہا اضافہ ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv