تازہ تر ین

معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرنا ہو گا : عمران خان

اسلام آباد (این این آئی‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر محض بیرون ملک سے ترسیلات زر قانونی طریقوں سے ملک بھیجی جائیں اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں تو ہم معاشی مسائل پر قابو پا لیں گے حکومت بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم پر کاربند ہے  بزنس کمیونٹی کے تعاون سے معاشی عمل کو آگے بڑھایا جائےگا ۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے افتخار علی ملک، چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ اور سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس، کی قیادت میں وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈکے لئے نو کروڑا19لاکھ روپے کے چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کئے گئے ۔ بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیک پیش کرنے والوں میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اوریئنٹ الیکٹرونکس، کورنگی ایسوسی ایشن، گارڈ گروپ، محمد عارف یوسف جیوا، انجینئر حاجی دارو، دین گروپ اورستارہ گروپ کے عہدہ دار اورنمائندگان شامل تھے۔ بزنس کمیونٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ نیا پاکستان بنانے کی مہم میں حکومت کے ساتھ ہیں اور مشکل معاشی حالات سے نبردآزماءہونے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے جہاں ملک کو ایک طرف اندرونی اور بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا وہاں اداروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا اور آج حالت یہ ہے کہ بڑے بڑے قومی ادارے خساروں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل، پی آئی اے، پاکستان ریلوے، غرض جس ادارے کو دیکھیں وہاں اربوں روپے کے نقصانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتے ¾ملک میں وسائل کی کمی نہیں لیکن جس اندا ز میں اور جتنا بڑا ڈاکہ اس ملک پر مارا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔صورتحال یہ ہے کہ آج ریڑھی والوں، چھابڑی والوں اور فوت ہوئے لوگوں کے بنک اکاو¿نٹس سے کروڑوں اربوں روپے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط کاریوں اور غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ¾موجودہ وقت بلاشبہ ایک مشکل وقت ہے لیکن پاکستانی قوم میں بے پناہ صلاحیت ہے ہم انشا اللہ جلد موجودہ بحران سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے شعبے موجود ہیں جہاں ایک ایک شعبے میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اگر محض بیرون ملک سے ترسیلات زر قانونی طریقوں سے ملک بھیجی جائیں اور ہم منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں تو ہم معاشی مسائل پر قابو پا لیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم پر کاربند ہے اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے معاشی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔علاوہ ازیں صدر نیشنل بنک آف پاکستان نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے ایک کروڑ پچانوے لاکھ کی رقم کا چیک وزیرِ اعظم کو پیش کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، افتخار درانی، فواد چودھری، فیصل جاوید، فیصل واڈا، عثمان بزدار اور مراد سعید سمیت دیگر حکومتی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی اور پارٹی ترجمان بھرپور انداز میں اپنا مو¿قف پیش کریں۔ ملکی معیشت کی صورتحال پر عوام کو حقائق سے مکمل طور پر آگاہ کیا جائے۔ ن لیگ کی حکومت ملکی معیشت کو تباہ حال کر کے چھوڑ گئی ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے 12 سو ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑا ہم تباہ حال معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سابق حکومت ملک کے تمام اداروں کو خسارے میں لا کر چھوڑ گئی ہے۔ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔



خاص خبریں


ziazia shahid

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv