تازہ تر ین

8 لاکھ فوج نے ایٹم بم دکھانے کیلئے رکھا ہوا ہے ایک انچ بھی زمین حاصل نہیں کی : نہال ہاشمی کی پھر ہرزہ سرائی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی جیل کی ہوا کھانے کے بعد بھی باز نہ آئے۔ نہال ہاشمی نے ایک بار پھر اداروں پر سخت تنقید کی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر کوئی اور قابض بیٹھا ہوا ہے۔ آپ کے وسائل سے کوئی اور عیش کر رہا ہے۔ آج ملک میں دو طرح کے لوگوں کے درمیان جنگ جاری ہے ایک تو قائداعظم کے وہ بیٹے ہیں جو ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں اور ایک وہ جو اپنی باتوں، احکامات اور ہتھیاروں سے پاکستان کے لوگوں کے سینے کو چھلنی کرنا چاہتے ہیں۔ نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی 8 لاکھ فوج نے ایک انچ زمین حاصل نہیں کی۔ یہ صرف دکھانے کا ایٹم بم ہیں۔ صرف دکھانے کے لئے ایف 16 رکھا ہوا ہے اس کو استعمال نہیں کر سکتے۔ نہال ہاشمی نے کہا اسلحہ بھی صرف دکھانے کے لئے رکھا ہوا ہے۔ قائداعظم نے پورا ملک حاصل کر کے دیا اور ملک فیروز خان نے گوادر لے کر دیا اس سے پہلے گوادر ہماری ملکیت نہیں تھا سی پیک کے بانی ملک فیروز خان ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv