تازہ تر ین

وزیراعظم سے قطری وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قطر کے وزیر خارجہ نے امیر قطر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔قطری ڈپٹی وزیر اعظم و وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امیر قطر پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کے فیصلے پر جلد عمل درآمد کے خواہش مند ہیں۔وزیراعظم نے قطر کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
قطری وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق محمد بن عبدالرحمان نے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے کے بعد اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیرخارجہ کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا گیا۔ملاقات میں قطری وزیرخارجہ نے انتخابات میں کامیابی پر امیر قطر کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا جس پر شاہ محمود قریشی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی اور ریفائنری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکری دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv