تازہ تر ین

حکومت کلچر کے فروغ فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرے

لاہور(میاں اکبر علی ‘ شہزاد فراموش )آل پاکستان آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے اہم عہدیداروں اور ارکان نے گزشتہ روز نمائندہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اداکار و ں و کامیڈینز امانت چن اور طارق ٹیڈی نے کہا کہ ہمیں نئی آنے والی عمران خان کی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بہت ساری توقعات ہیں ۔یہ حکومت عرصہ دراز سے مسائل میں گھری ہوئی سٹیج انڈسٹری کو مشکلات سے باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سٹیج کے مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس وقت ملک میں تفریح کے مواقع بہت کم ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود ہم آرٹسٹ اپنی محنت سے عوام کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کررہے ہیں۔ نسیم وکی اور افتخار ٹھاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ وہ طبقہ ہے جو اس ملک کو اپنی انکم کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے اور ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے مگر سابق حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ حکومت کے نمائندے سڑک اور گٹرکی مرمت پر توجہ دیناتو پسند کرتے ہیں مگر آرٹسٹوں کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔انہوں نے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹوں کے مسائل کے حل میں مدد کریں۔ سٹیج کی اداکارہ ماہ نور‘ پائل چودھری اور رائمہ خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عوام کو سٹیج پر اچھی تفریح فراہم کریں اور وہ لوگ جو سٹیج پر فحاشی کو پروموٹ کرتے ہیں ہم نے ان کا محاسبہ کرتے ہوئے سٹیج پر ہر قسم کی فحاشی کو روکا ہے۔ اب لوگ فیملیوں کے ساتھ ڈرامہ دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اداکارہ میگھا‘ ہما علی‘ انمول شہزادی‘ گلناز اور مہک نور نے کہا ہم کم وسائل کے باوجود اپنے ملک میں ہمسایہ ملک کے معیار سے بہتر کام کررہے ہیں وہاں آرٹسٹ کو بہت زیادہ معاوضہ کی ادائیگی کی جاتی ہے لیکن پھر بھی وہاں کے عوام کو مہنگی تفریح ملتی ہے۔ ہمارے ملک میں ہمارے ڈراموں سے معیاری اور سستی تفریح لوگوں کی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں کہ انہوں نے آرٹسٹوں کو عزت دی ہے اور ان کے لئے حکومت اہم فیصلے بھی کرے گی۔ آرٹسٹوں کو جتنا اس حکومت نے اہمیت دی ہے پہلے آنے والی حکومت نے تو آرٹسٹوں کوبرے حال پر چھوڑ دیا تھاجس کی وجہ سے فلم اور تھیٹر تباہ ہو کر رہ گئے ۔ایک کام اس کا یہ بھی ہوا کہ ملک میں سینما گھر بند ہو کر پلازوں کا روپ دھار گئے۔ سٹیج پر بھی بہت نقصان ہوا لیکن اب ریوائیول شروع ہوچکاہے۔ سٹیج بھی اب دوبارہ تیزی کیساتھ عوام میں جگہ بنا رہا ہے۔نسیم وکی نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطا ءمحمد خان نے آرٹ کونسل کو بہت بہتر انداز میں چلایا ہے وہ آرٹسٹوں کے مسائل اور فن کی باریکیوں کو بھی سمجھتے ہیں۔اسی وجہ سے آئے روز وہاں اچھے اچھے پروگرام دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔میگھا نے کہا کہ عطاءمحمد نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کیا اوران کی موجودگی سے کونسل نے بہت ترقی کی۔ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عطا محمد خان کو کو ادارے کی خدمت کرنے کا مزید موقع فراہم کریں تاکہ آرٹسٹوں کو ان کے ہوتے ہوئے صحیح معنوں میں ریلیف مل سکے اورکلچرکی مزید تشہیر ہو سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv