تازہ تر ین

ایوشمن کھرانہ کی ”بدھائی ہو“ آج پاکستان میں بھی نمائش ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک) بالی وڈفلم ”بدھائی ہو“ آج پاکستانی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اداکارایوشمن کھرانہ نے کہا ہے کہ اس سے قبل میںکئی متنازع موضوعات پر مبنی فلموں میں جلوہ گر ہوچکا ہوں۔ لوگ میرے بارے میں ایسا سوچنے لگے ہیں کہ میں مردوں کے مسائل پر فلمیں کرتا ہوںلیکن یہ میرے کیریئر کی صاف ستھری فلم ہے ۔ خیال رہے کہ ایوشمن کی فلم وکی ڈونر اور شبھ منگل ساودھان کافی بولڈ تھیں۔ بدھائی ہو کی کہانی ایک ایسے ادھیڑ عمر جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دوبارہ والدین بننے والے ہوتے ہیں۔فلم میں اس جوڑے کا کردار اداکار گجراج را اور نینا گپتا نے ادا کیا، جبکہ ایوشمن نے نینا گپتا کے بیٹے کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ سنیا ملہوترا ایوشمن کی گرل فرینڈ بنی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv