تازہ تر ین

کنیریا کا 6برس بعدفکسنگ میں ملوث ہونیکا اعتراف

لندن(آئی این پی)فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6سال بعد غلطی کا اعتراف کرلیا۔سابق لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ میں نے جان بوجھ کرمیرون ویسٹ فیلڈ کی انوبھٹ سے ملاقات کروائی تھی۔ ویسٹ فیلڈ کی خواہش تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ مال کمائے، میرا فرض تھا کہ اس کو ایسا کرنے سے روکتا جو میں نے نہیں کیا۔2012میں انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اکسانے کے جرم میں دانش کنیریا پر زندگی بھر کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔ دانش کنیریا نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے کافی واویلا کیا اور انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں دانش کنیریا نے اپنی شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری عمراس حقیقت کو چھپا کر نہیں رہ سکتا، اس لیے فیصلہ کیا کہ اپنی غلطی تسلیم کرلوں تاکہ دنیا کے سامنے سچائی آسکے۔سابق اسپنرنے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا جو کچھ ہوا اس پر سخت شرمندہ ہوں، میں نے سب کا دل توڑا، اعتماد کھویا، مجھے ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے تھا۔ لیگ اسپنر نے بتایا کہ والد بیمار تھے، اس لیے پہلے سچ بولنے کی جرات نہیں ہوئی، ڈرتا رہا میری اس حرکت سے خاندان کو پریشانی ہوئی، عزت، مقام، دوست، کرکٹ سب کچھ گنوابیٹھا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv