تازہ تر ین

اعصام کی سٹاک ہوم اوپن کوارٹر فائنل میں رسائی

سٹاک ہوم (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سویڈن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے سپینش جوڑی دار مارک لوپز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایلکس ڈی مینار اور جان ملمین کی جوڑی کوسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچارکیا۔پاک سپینش جوڑی نے آسٹریلوی پیئرکو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔کوارٹرفائنل میں پاک سپینش جوڑی کامقابلہ کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اوراٹلی کے سیمون بیلولی سے ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv