تازہ تر ین

آسٹریلیا سے ٹی 20سیریز ،قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔آﺅٹ آف فارم محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔نوجوان کر کٹر وقاص مقصود،صاحب زادہ فرحان،حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔جمعرات کو قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار لیفٹ آرم فاسٹ بالرمحمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد آل رانڈر عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ایک اور لیفٹ آرم فاسٹ بالر وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وقاص مقصود کو ڈومیسٹک کرکٹ اور اے ٹیم کی پرفارمنس پرشامل کیا گیاہے ۔ منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی میچز 24،26 اور 28 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔یاد رہے کہ محمد عامر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کا تینوں فارمیٹس میں مستقل حصہ رہے ہیں تاہم گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف تین وکٹوں کے شاندار سپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ اور وہ آخری دس ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں صرف 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ آخری پانچ ون ڈے میچوں میں انہیں کوئی بھی وکٹ نہیں مل سکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv