تازہ تر ین

افغانستان میں فائرنگ، گورنر قندھار اور پولیس چیف ہلاک، امریکی جنرل محفوظ رہے

قندھار(ویب ڈیسک)افغان صوبے قندھار کے گورنر کمپاﺅنڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں گورنر، صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قندھار کے گورنر کمپاﺅنڈ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق ہلاک جب کہ دو امریکی زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ کے مطابق حملے میں گورنر قندھار گل آغا شیرزئی اور خفیہ ایجنسی کا مقامی چیف بھی ہلاک ہوا۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاﺅس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔افغان میڈیا کے ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ کی جانب سے کیا گیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ترجمان کے مطابق قندھار کمپاﺅنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور ایک امریکی شہری زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاﺅنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv