تازہ تر ین

وزیراعظم 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے: ذرائع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئندہ ماہ چین کے دورے سے پہلے ایک بار پھر سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے 18 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران سعودی عرب سے معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 3 نومبر سے چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ متحدہ عرب امارت کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی جلد پاکستان کادورہ کرے گا جس میں معاشی تعاون بڑھانے کے امور پر بات ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv