تازہ تر ین

کے الیکٹرک میں میگا کرپشن کا انکشاف ، شریف برادران کیخلاف نیا پنڈورا باکس ، امریکی اخبار کی رپورٹ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار وال سٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی ۔امریکی اخبار کے مطابق ابراج کیپیٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی شریف برداران سے تعلقات بڑھائے اور شریف برادران سے پس پردہ ملاقاتیں کیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شریف برادران سے قریب غیر ملکی مشیر نے دو کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا۔عارف نقوی نے ای میل کی کہ معاملہ غلط ہاتھوں میں گیا تودھماکہ ہو گا۔ای میل میں انکشاف ہوا کہ کک بیکس کی تقسیم کیسے ہو گی شریف برادران بتائیں گے شریف برادران کو رقم الیکشن فنڈ یا رفاہی کام کی آڑ میں دی جائے گی دو کروڑ ڈالر کیسے دیے جائیں یہ شریف برادران بتائیں گے۔ شریف برادران اور کے الیکٹرک کک بیکس ڈیل آٹھ سال قبل ہوئی۔ابراج کیپٹل اور شریف برادران کے معاملات انتہائی خفیہ رکھے گئے۔دوسری طرف محسن رانجھا نے کہا ہے کہ وال سٹریٹ جرنل نے ہماری تردید بھی لگائی ہے۔کنٹریکٹ سے متعلق معلوم نہیں حقیقت سامنے آنی چاہئے۔غلط الزام لگانا اب ایک کاروبار بن چکا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کو ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv