تازہ تر ین

نیب وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر تحقیقات کریگا : اسد عمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وال سٹریٹ جرنل کے انکشاف کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ نیب سب سے بڑا تحقیقاتی ادارہ ہے اس لیے وہی اس کی تحقیقات کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نیب یا ایف آئی اے میں جس سے چاہیں اس کیس کی تحقیقات کرا سکتے ہیں۔ وال سٹریٹ کی خبریں آف شور سکینڈل کا معاملہ ہے۔ یو اے ای میں ابراج گروپ کے خلاف تحقیقات کا علم ہے۔ ابراج گروپ کے الیکٹرک کو شنگھائی گروپ کو دینا چاہتا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان چین جا رہے ہیں۔ دورے کے معاملات فائنل کر رہے ہیں اس دورے میں کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ بھی آئے گا ہم شرائط دیکھیں گے پھر کے الیکٹرک کی فروخت کا فیصلہ ہو گا۔ تحریک انصاف کی حکومت کک بیکس پر ہونے والی ڈیل کو قبول نہیں کر سکتی مزید ملک بارے جانتا ہوں وہ نواز شریف کے بہت قریب ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv