تازہ تر ین

شہباز بدحواس ، وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا

اسلام آباد(ملک منظور احمد ) قومی احتساب بےورو کے زےرحراست قائد حزب اختلاف شہباز شرےف قومی اسمبلی مےں اپنے خطاب کے دوران کئی مواقع پر انتہائی جذباتی ہو گئے اپنے طوےل خطاب مےں انہوںنے تحرےک انصاف کی حکومت کو شدےد تنقےد کا نشانہ بناےا انگرےزی اور اردو دونوں زبانوں مےں اظہار خےال کر تے رہے ایک موقع پر انہوںنے قائد اےوان وزےراعظم عمران خان کو لیڈر آف دی اپوزےشن کہہ ڈالا جب انہیں کہا گےا کہ وہ قائد اےوان ہےں قائد حزب اختلاف نہیں تو شہباز شرےف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات بعض لمحے قبولےت کے ہوتے ہیں اور آذان بھی ہو رہی ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے ڈےسک بجائے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سےنےٹرز اوردےگر رہنماﺅں نے گےلری مےں بےٹھ کر اسمبلی کی کارروائی دےکھی شہباز شرےف بار بار سپیکر اسد قےصر کو مخاطب کر کے کہتے رہے کہ میں آپ کا زےادہ وقت نہیں لونگا تاہم ان کا خطاب دو گھنٹے تک جاری رہا شہباز شرےف نے نےب کے افسران کی طرف سے کےے گئے سوالات کے حوالے سے کئی انکشافات کےے اور کہا کہ میں جو خطاب مےں نکات بےان کر رہا ہوں یہ مےرے مرنے کے بعد بھی اسمبلی ریکارڈ کا حصہ رہیں گے ایک موقع پر انہوںنے کہا کہ نیب والوں نے صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے مجھے بلایا بلکہ صاف پانی پینے کےلئے بلایا لیکن گرفتار آشےانہ سکیم مےں کر لیا۔ انہوں نے سابق آرمی چےف جنرل پروےز کےانی کا ذکراچھے انداز کیا اور کہا کہ جب مےں نے ان کے چھوٹے بھائی میجر کامران کیانی کی کمپنی کا 25ارب روپے کا کنٹرےکٹ منسوخ کیا تو جنرل پروےز کیانی نے آج تک اس کا گلہ نہیں کیا میں ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا معترف ہوں مجھے ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوںنے نیب کے ایک افسر آفتاب نامی شخص کا بار بار ذکر کیا اور کہا کہ آجکل نیب کے عقوبت خانے کا سورج آفتاب پر چمک رہا ہے مجھے خواجہ آصف کے خلاف سلطانی گواہ بننے کا کہا گےا جس پر میں نے شدےد احتجاج کیا اور حےرت کا اظہار بھی کیا کہ مجھ سے کس قدر بے ہودہ سوالات کےے جا رہے ہیں انہوںنے کئی مواقع پر نےب اور تحرےک انصاف کی حکومت کے گٹھ جوڑ کا ذکر کیا ترکی اور چےن مےں سرمایہ کاری کے حوالے سے نیب کی طرف سے کےے گئے سوالات پر شہباز شرےف نے اپنے جذباتی خطاب مےں بہت دبنگ انداز مےں اپنا نقطہ نظر اےوان کے سامنے رکھا اور انہوںنے کہا کہ یہ بات انتہائی شرمناک ہے کہ انتہائی قابل اعتماد دوست ممالک چےن اور ترکی کے حوالے سے بے بنےاد الزامات مجھ پر عائد کےے گئے جس پر نےب کے افسران بعد مےں شرمندہ ہوئے اور کہا کہ شاہد کچھ پاکستانےوں کے بے نامی سرمایہ کاری اور کاروبار چےن اور ترکی میں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میں کٹ سکتا ہوں ، مر سکتا ہوں لیکن اپنے ملک سے بے وفائی نہیں کر سکتا مرتے دم تک مےرا اےک ہی نصب العےن ہے کہ ملک و قوم کی خدمات کر تا رہوں گا اور دنےا کی کوئی طاقت مجھے اس کام سے روک نہیں سکتی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv