تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ ،سرفراز بازو میں تکلیف کے باوجود میدان میں اترگئے

ابوظہبی (آئی این پی) قومی کپتان سرفراز احمد بازو میں تکلیف کے باوجود میدان میں اترگئے۔ سرفراز احمد کے بازو میں تکلیف اب بھی برقرار ہے، جب کہ میچ شروع ہونے سے قبل سرفراز نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی جس کے بعد انہوں نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل میچ ریفری نے کپتان سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان سے وکٹ کیپنگ کرانے کی اجازت دے دی تھی، محمد رضوان اے ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں ہی موجود تھے لہذا انہوں نے گزشتہ شب ہی اسکواڈ کو جوائن کر لیا جب کہ سرفراز کی عدم موجودگی میں اسد شفیق ٹیم کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کھیل کے پہلے روز قومی کپتان دوران بیٹنگ آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی گیند پرزخمی ہو گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv