تازہ تر ین

پاکستان کو 281رنز کی برتری ،8وکٹیں باقی

ابو ظہبی(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری فیصلہ کن ٹیسٹ کے دوسرے روز محمدعباس اور بلال آصف کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں145رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں137رنز کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ بلال آصف نے3اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 39،مچل اسٹارک 34اور مارنس لبوشین25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنا لئے اور آسٹریلیا پر مجموعی طور پر 281رنزکی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 54اور حارث سہیل 17رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،جبکہ فخرزما ن66اور محمد حفیظ6رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔بدھ کو شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسراروز کھیل شروع ہوا توآسٹریلیا کے 20رنز پر 2کھلاڑی آوٹ تھے،پیٹر سڈل اور شان مارش وکٹ پر موجود تھے۔تاہم 36رنز کے مجموعے پر محمد عباس نے شان مارش کو حارث سہیل کے کیچ کی مدد سے پویلین بھیج دیا، اس کے بعد صرف 20رنز کے اضافے سے ٹریوس ہیڈ بھی محمد عباس کا شکار بن گئے۔آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی، انہوں نے مچل مارش کو 13رنز کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا، جب کینگروز کا مجموعہ 75رنز تھا۔آسٹریلیا کے چھٹے کھلاڑی ایرون فنچ 39رنز بناکر بلال آصف کی گیند پر آوٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی اسکور 85رنز تھا۔ اس کے بعد کپتان ٹیم پین صرف 6رنز بعد ہی 91رنز کے مجموعے پر بلال آصف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، انہوں نے 3 رنز اسکور کیے۔کینگرو کی آٹھویں وکٹ 128رنز پر گری جب مارنس لبوشین25رنز پر غلط رن لینے کی کوشش میں یاسر شاہ کے ہاتھوں رن آوٹ ہوگئے۔نویں وکٹ بلال آصف کے حصے میں آئی، انہوں نے نیتھن لیون کو 2رنز کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔ جب آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 132 تھا۔آسٹریلیا کے آخری کھلاڑی مچل اسٹارک کو145رنز کے مجموعے پر محمد عباس نے پویلین بھیجا انہوں نے34رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز میں 137رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ بلال آصف نے3اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آﺅٹ ہوا۔جواب میں دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا، حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم فخرزمان نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66رنز کی اننگز کھیلی۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنا کر آسٹریلیا پر مجموعی طور پر 281رنزکی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 54اور حارث سہیل 17رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل سٹارک اور نتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو ّآﺅٹ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv