تازہ تر ین
googly111

فخرنے ٹیسٹ میچز کےلئے اہلیت ثابت کردی،طاہرشاہ طویل فارمیٹ میں فخرزمان کی شکل میں ٹیم کو اچھااوپنرمل گیا،وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ فخر زمان ایسا کھلاڑی ہے جو پچ پر کھڑا رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ وطن کے لئے کھیلتا ہے اپنی ذات کے لئے نہیںچینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے ٹی ٹونئٹی اور ون ڈے سے ہٹ کر بھی کرکٹ کھیلی ہے۔وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیل سکتا ہے اس کے دماغ میں کرکٹ بسی ہوئی ہے۔چیئرمین پی سی بی اگر نئی ایگزیکٹو کمیٹی بناتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔کرکٹ کی بہتری کےلئے کلبز اور ریجنز کو آزاد کرنا چاہئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ فخر زمان نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کئے اس کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین اوپنر مل گیا ہے۔آسٹریلیا کے باﺅلرز کے خلاف سکور کرنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن اس نے کر کے دکھائے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی اگر اختیارات محدود کرنا چاہتے ہیں تواس کا مطلب ہے وہ دوسروں کو بھی ذمہ داریاں سونپنا چاہتے ہیں۔
\



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv