تازہ تر ین

ورلڈ کپ پر آئی سی سی کے ایک اور یوٹرن کا امکان

سنگاپور: آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ پر ایک اور یوٹرن کا امکان ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کو مختصر اور معیار میں بہتری کیلیے ٹیموں کی تعداد کم کی تھی، جس کے تحت آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ صرف 10 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، اس میں زمبابوے، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز جیسی ٹیمیں شریک نہیں ہونگی، اس حوالے سے ورلڈ گورننگ باڈی کو تنقید کا بھی سامنا ہے، 2015 کا شوپیس ایونٹ 14 ٹیموں پر مشتمل تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں جاری میٹنگز میں اس حوالے سے کسی فیصلے کا تو امکان نہیں تاہم اس بارے میں جائزہ لیے جانے کی توقع ہو رہی ہے، ورلڈ کپ 2023 اور اسکے بعد والے ایڈیشنز میں ٹیموں کی تعداد پھر سے بڑھانے پر غور ہوگا، مسابقتی ٹیموں کو میگا ایونٹ میں رسائی دینے کیلیے زیادہ مضبوط اور مشکل کوالیفائنگ طریقہ کار کا آپشن بھی موجود ہے۔اسی طرح ورلڈ ٹی 20 میں بھی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے،آئی سی سی پہلے ہی تمام ممبرممالک کو مختصر ترین فارمیٹ میں انٹرنیشنل اسٹیٹس دینے کا اعلان کرچکی ہے، اس لیے موجودہ 16 ٹیموں کے فارمیٹ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv