تازہ تر ین

خواتین کو دھوکا دینے پر ساجد خان نے خود کو جانورسے تشبیہ دیدی

 ممبئی: خواتین کو دھوکا دینے اوران کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر معروف ہدایت کار ساجد خان نے خود کو جانور سے تشبیہ دیدی۔بھارتی فلم نگری کی کئی نامور شخصیات آج کل انڈسٹری میں جاری جنسی ہراسانی کی لہر کی زد میں آچکی  ہیں، ان میں ایک نام کوریو گرافر فرح خان کے بھائی اور ہدایت کار ساجد خان کا بھی ہے جن پر یکے بعد دیگرے کئی اداکاراؤں نے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ساجد خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خود کو جانور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک گھٹیا شخص ہیں جنہوں نے خواتین کے ساتھ برا برتاؤ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv