تازہ تر ین

خبردار اب کوئی ادارہ تاجروں کو ہراساں نہ کرے ورنہ ،عمران خان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے منگل کو یہاں وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے وزیراعظم کو تاجر برادری اور ملکی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وفد نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور صنعتکاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ جہاں معیشت کا پہیہ چلے اور ملک معاشی طور پر ترقی کرے، وہاں نوجوانوں اور ہنر مند افراد کیلئے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس موجودہ حکومت تاجر برادی کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر بزنس کمیونٹی کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط پارٹنر شپ سے ملک معاشی میدان میں آگے بڑھے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔وفد نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیکس گوشواروں میں ڈکلیئر ش±دہ غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں بھی نوٹس دے رہا ہے ¾ نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے وفد کی شکایات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں و صنعتکاروں کو بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا ¾ ڈکلیئر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کرےگا۔ وزیر اعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں نعیم الحق، اسد عمر، شفقت محمود، عثمان بزدار، فواد چودھری، افتخار درانی، فیصل جاوید، فرخ حبیب شریک ہوئے۔ اجلاس میں اپوزیشن کے قومی اسمبلی میں ممکنہ احتجاج پر مشاورت کی گئی اور حکومتی حکمت عملی پر غو کیا گیا۔ مشاورت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا میں بھی اپوزیشن کے بیانیے پر جوابی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین اور ہائر پاکستان کے سی ای و جاوید آفریری کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، ہائر اکنامک زون پر وزیر اعظم کو بریفنگ، چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی چین کی حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم او یو سائن کرے گی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین اور ہائر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں شاہ فیصل ، فیصل خان ، شاہ خالد بھی جاوید آفریدی کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو ہائر اکنامک زون اور پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا گیا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے جہاں جدید ٹیکنالوجی پاکستان انڈسٹری میں آئی وہیں روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئے۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان کرکٹ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری میں چین کے دو کرکٹرز پشاور زلمی کے ساتھ رہے۔ مستقبل میں بھی پشاور زلمی چین میں کرکٹ کے فروغ کےلئے پوری مدد فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں پشاور زلمی چین کی حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام ایم او یو پر بھی کام کیا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv