تازہ تر ین

2کروڑ ماہانہ کرایہ لینے والے منشاءکے بیٹے کی گرفتاری

اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) ایس پی صدر معاذ ظفر نے منشا بم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشا بم کے بیٹے وقاص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے احکامات دیئے تھے کہ منشا بم کو گرفتار کیا جائے۔ منشا بم کے خلاف انکوائری میں اسکا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔ 1982ءسے اب تک منشا بم پر 82 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ قبضہ چھڑوانے والی پولیس اور ایل ڈی اے کی ٹیموں پر منشا بم فائرنگ کر دیتا تھا۔ منشا بم کو قبضوں کے جہگہوں سے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کرایہ جاتا تھا۔ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جو منشا بم کیس کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے گی۔ اس سے پہلے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے زمینوں اور قبضوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم منشا بم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کر تے ہوئے ( آج ) بدھ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ منگل کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے لاہور پولیس کے ہمراہ منشا بم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو منشا بم نے کہا کہ میرے وکیل کا انتظار کیا جائے، منشا بم نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں، قتل کر دیا جائے گاکسی ایماندار پولیس افسر کو تفتیش سونپی جائے ۔ پولیس کی جانب سے تین روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، عدالت نے منشا بم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کر دیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ( آج ) بدھ کو ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔ منشا بم اور اس کے بچوں پر زمینوں پر قبضے کے 70 سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہیں۔ گزشتہ روز منشا بم ضمانت کے حصول کے لئے سپریم کورٹ پہنچا تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv