تازہ تر ین

شہباز شریف کی نوازشات ، انرجی سیکرٹری کیلئے شاہانہ مراعات کا پول کھل گیا

لاہور(ملک مبارک سے) سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے چہیتے افسران کو نوازنے کی انتہا کردی ۔سابق سیکرٹری انرجی کی خواہش پر10 لاکھ ماہانہ پر پرائیوئٹ دفتر الاٹ کیا گیا ۔چند افسران کی سہولت کےلئے اب تک قومی خزانے کو تقریبا 5کروڑ روپے کا خسارہ ہوچکا ہے جبکہ باقی سٹاف اب بھی اپنے سابقہ دفتر میں موجود ہے ملازمین دونوں دفاتر کے درمیان فٹ بال بن کر خوار ہونے لگے ۔نئی حکومت کفایت شعاری کے طور پر سیکرٹری دفتر واپس شفٹ کیا جائے اور قومی خزانہ بچایا جائے انرجی ملازمین کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت بنتے ہی کفائت شعاری پر عمل پیرا ہوگئی جبکہ سابق دور میں کفائت شعاری دھجیاں بکھیر دیں گئیں۔ سابقہ دور میں بننے والی 56کمپنیوں میں انرجی سیکٹر کمپنی بھی تھی جس میں شہباز شریف کے قریبی ساتھی محمد جہانزیب خان جن کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انر جی تعینات کیا گیا تھا نے شہباز شریف کو درخواست کی اس کےلئے علیحدہ دفتر دیا جائے ۔جس کی خواہش 2013میں جیل روڈ پر واقع ای ایف یو بلڈنگ کے آٹھویں فلور میں تقریبا 10لاکھ روپے ماہانہ پر دفتر لیا گیا جس کی تزین وآریش پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے صرف ایک شخص کی خاطر۔ ذرائع کے مطابق یہ وہ آفیسر تھے جن کا شمار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف جن لوگوں کی فون کال براہ راست س±نتے تھے ان میں محمد جہانزیب خان کا بھی شمار ہوتا تھا۔ نئی حکومت میں ان کو چیرمین ایف بی آرتعینات کیا گیا ہے محمد جہانزیب ایف بی آر کے چئیرمین کے طور پر تعیناتی سے قبل پنجاب میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رہ چکے ہیںپنجاب میں مالی امور نمٹاتے تھے اور مختلف مالیاتی اداروں جن میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک ،ورلڈ بنک اور چین کے ساتھ پنجاب کے مالیاتی معاہدوں میں پنجاب کی نمائندگی کرتے اور ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ ایف بی آر افسران نے محمد جہانزیب خان کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر افسران کا کہنا ہے بورڈ میں قابل اور پروفیشنل افسران موجود ہیں جو ڈی ایم جی کے امپورٹڈ افسر سے محکمے کو بہتر سمجھتے ہیں اور اچھا آو¿ٹ پ±ٹ دے سکتے ہیں۔انرجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارا ریکارڈ اپنے سابقہ دفتر میں ہے اور چیف انجینئر بھی یہاں پر موجود ہے اور سیکرٹری بھی یہاں بیٹھتے تھے لیکن ہمیں دونوں دفاتر کے درمیان فٹ بال بنا دیا گیا ہے اس بارے کئی دفعہ اعلیٰ اھکام کو یاد دھانی کرائی جاچکی ہے لیکن کوئی عمل نہیں کیا جارہا ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی سرکاری دفاتر خالی پڑے ہیں ان میں سب میں شفٹ کردیا جائے تاکہ سرکاری خزانے پر پڑنے والا بوجھ کم ہوسکے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv