تازہ تر ین

سٹورٹ لاء کوامپائرز سے بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا

دبئی(اے پی پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے کوچ سٹورٹ لاءکو ایمپائرز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنا مہنگی پڑ گئی۔ بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ابتدائی دو میچز کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ساتھ ساتھ پوری میچ فیس سے محروم ہو گئے اور تین ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ان کے کھاتے میں ڈال دیئے گئے۔ منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹورٹ لاءنے بھارت کے خلاف کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کیرن پاویل کے متنازع کیچ آﺅٹ ہونے پر ٹی وی ایمپائر اور فورتھ ایمپائر کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی۔ آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سٹورٹ لاءکو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے انہیں بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے معطل کر دیا، اس کے ساتھ ساتھ ان پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا اور ان کے کھاتے میں تین ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کر دیئے۔ یاد رہے کہ سٹورٹ لاءبھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز اور اس کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv