تازہ تر ین

پوری دنیا میں الیکشن ہوتے ہیں لیکن ہمارے ملک کی طرح دھاندلی کا شور نہیں اٹھتا: ضمیر آفاقی ، دھاندلی پر حکومت نے کمیٹی بنادی مقصد اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے سے روکنا ہے: میاں حبیب ، اگر احتساب کی پیشیاں کم ہوجائیں تو شاید اپوزیشن کا شور بھی کم ہوجائے : علی نقوی ، سیاسی عدم استحکام نئی بات نہیں یہ شروع سے رہا ہے: ثمن عروج ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ چنگاری ہوتی ہے تو دھواں اٹھتا ہے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے انہوں نے کہا ابھی تک ہم اپنی اصلاحات نہیں کر سکے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نٰگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک الیکشن شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔ساری دنیا میں الیکشن ہوتے ہیں لیکن اس طرح شور نہیں اٹھتا ۔تحریک انصاف کی حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگا رہی ہے۔ابھی تک یہی لگ رہا ہے سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حکومت کے پاس کرنے کو کچھ نہیں۔کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہارنے والی پارٹی دھاندلی کا شور مچاتی ہے چاہئے بلدیاتی انتخاب ہوں یا قومی ہوں دھاندلی کی آوازیں بلند ہوتی ہیں۔ہم میں حوصلہ نہیں ہوتا اپنے فیصلے خود کریں اپنا گریبان کسی اور کو پکڑا دیتے ہیں۔ملکوں کی ترقی کے لئے معاشی استحکام بہت ضروری ہے۔اس میں شک نہیں ایک دن میں معاملات درست نہیں ہوسکتے۔اگر اسی طرح قرض لیتے رہے تو عوا م کو ریلیف دینا ممکن نہیں اپنے وسائل پر اکتفا کرنے کی ضرورت ہے۔کالم نگار علی جاوید نقوی نے کہا ہے کہ سب کہتے ہیں 1970کے علاوہ باقی الیکشن انجینئرڈ تھے جیتے والی پارٹیوں پر الزامات لگا دیے جاتے ہیں۔دھاندلی پر حکومت نے کمیٹی اس لئے بنائی تا کہ اپوزیشن سڑکوں پر نہ آئیں۔اگر احتساب کی پیشیاں کم ہو جائیں تو شاید اپوزیشن کا شور کم ہو جائے۔اپوزیشن احتساب کے خوف سے اکٹھی ہے۔لگتا ہے اپوزیشن گرینڈ الائنس کی جانب جا رہی ہے جو حکومت کے لئے بھی بڑا چیلنج ہے۔عوام کو بس ریلیف چاہئے۔ کالم نگارثمن عروج نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔اپوزیشن نے دھاندلی کا شور مچایا تو حکومت نے کمیٹی بنانے کا کہا یہ خوش آئند بات ہے۔سیاسی عدم استحکام نئی بات نہیں یہ شروع سے رہا ہے ۔ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی کی ضرو رت ہے۔بہرحال ہمیں اپنی غلطیاں بھی تسلیم کرنی چاہئیں۔ن لیگ کے دور میں دنیا کے مہنگے ترین پاور پراجیکٹ لگائے گئے۔مہنگائی میں اضافے کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں۔چیزیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv