تازہ تر ین

ہانیہ عامر اور شہزاد شیخ اب چترال کے کردار میں

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی کامیاب فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے بعد اب چترال میں اپنے ڈرامے ’کائنات‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس ڈرامے میں ہانیہ کے ہمراہ شہزاد شیخ کام کرتے نظر آئیں گے۔ڈرامے کی کہانی دو نواب خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، جس میں ہانیہ عامر دانین نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اپنے کردار کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ’یہ کافی منفرد کردار ہوگا، اور یقیناً سب کو بےحد پسند آئے گا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی پیار پر مبنی ہے، بھائی بہنوں کا پیار، والدین کا پیار اور اس درمیان دانین اپنے اصولوں پر زندگی جیئے گی‘۔ڈرامے ’کائنات‘ میں ہانیہ عامر اور شہزاد شیخ کے ساتھ ساتھ عرفان کھوسٹ، سمی راحیل، راجو جمیل اور عثمان مختار کے ساتھ دیگر اداکار کام کرتے نظر آئیں گے۔چترال کے بعد اس ڈرامے کی شوٹنگ اسلام آباد میں ہوگی۔ڈرامے کی کہانی سمیرا فضل نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات شہزاد کشمیری دے رہے ہیں،’کائنات‘ اگلے سال نشر کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv