تازہ تر ین

ثنا بھی بنیں پودے لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا حصہ

لاہور (شوبزڈیسک)فلمسٹار ثنا بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا حصہ بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناءنے اپنے گھر کے لان میں دو پودے لگا کر مہم میں اپنا حصہ ڈالا ۔اس حوالے سے ثناءکا کہنا ہے کہ یہ مہم آج سے دس سال پہلے ہی شروع ہو جانی چاہیے تھی مگر اب بھی شروع ہوئی تو خوش آئند عمل ہے اور یہ سلسلہ اب جاری رہنا چاہیے اور پورے ملک میں سرسبز انقلاب آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پودے ہمارے ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی ختم کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

دوسرے شہروں کی نسبت کراچی میں کم گرینری ہے لیکن اب کراچی بھی بہت جلد سرسز ہو جائے گا۔میں نے اپنے حصے کا کام کر دیاہے اور اب ہر شخص کو چاہیے کہ اپنے اپنے گھر کے باہر ایک ایک پودا ضرور لگائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv