تازہ تر ین

عطا اﷲخان عیسیٰ خیلوی علیل،آپریشن کیلئے ہسپتال منتقل

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عطا اللہ عیسی خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔عطا اللہ خان عیسی خیلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے، لیکن انہوں نے پنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔ان کے مشہور گانوں میں ‘قمیض تیری کالی’، ‘چن کتہاں گزاری ای رات وے’ اور دیگر شامل ہیں۔1994 میں عطا اللہ عیسی خیلوی کا نام دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔انہیں 1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv