تازہ تر ین

یوتھ اولمپکس میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

بیونس آئرس (اے پی پی) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، انہوں نے تیسری پوزیشن کے میچ میں امریکی ریسلر کارسن کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے ملک کیلئے پہلا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بیونس آئرس، ارجنٹائن میں جاری گیمز میں ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کی فری اسٹائل کیٹگری میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں امریکن ریسلر کارسن کو 6-2 پوائنٹس سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ عنایت اللہ کے والد زاہد خان بھی دس سال تک چیمپئن رہے ہیں اور بھائی نعمت اللہ بھی ریسلنگ میں ملکی سطح کے مقابلوں میں اچھے نتائج دے رہے ہیں۔ عنایت اللہ نے اس میڈل کو ان تمام نوجوان ریسلرز کے نام کیا ہے جو اس کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ عنایت اللہ اس سے قبل ورلڈ بیچ جونیئر مقابلوں میں گولڈ اور 2016 میں بنکاک میں منعقدہ ایشین جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv