تازہ تر ین

35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

اسلام آباد(ویب ڈیسک )35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ۔ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ 35 حلقوں میں ہورہی ہے جن میں قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 24 حلقے شامل ہیں۔ ضمنی الیکشن کے لیے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور 370 امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں۔پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ایک ایک نشست پر انتخاب ہورہا ہے جب کہ پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا کی 9، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی بھی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے ساڑھے 7 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ مختلف حلقوں کے1727 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی
قومی اسمبلی کی جن نشستوں پر ا?ج پولنگ ہورہی ہے ان میں این اے 35 بنوں، این اے 56 اٹک ، این اے 53 اسلام آباد، این اے 60 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی، این اے 103 فیصل آباد، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124، این اے 131 لاہور، این اے 243 کراچی شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی
پنجاب میں پی پی 3 اٹک، پی پی 27 جہلم، پی پی 103 فیصل آباد، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 164، 165 لاہور، پی پی 201 ساہیوال، پی پی 222 ملتان، پی پی 261 رحیم یار خان، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی 292 ڈی جی خان پر الیکشن ہورہے ہیں۔
سندھ اور بلوچستان اسمبلی
سندھ میں پی ایس 30 خیرپور اور پی ایس 87 ملیر کراچی جبکہ بلوچستان میں پی بی 35 مستونگ اور پی بی 40 خضدار میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پی کے 3 اور پی کے 7 سوات، پی کے 44 صوابی، پی کے 53 مردان، پی کے 61 اور 64 نوشہرہ، پی کے 78 پشاور، پی کے 97 اور 99 ڈی آئی خان میں رائے شماری جاری ہے۔اس ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیٹ ووٹنگ ہورہی ہے۔ 35حلقوں کے 7364 سمندرپار پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ضمنی انتخابات میں 40 ہزار سے زائد پاک فوج کے جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ ایک لاکھ سے زائد پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران متعلقہ حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اسٹاف کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی اسٹاف پریذائیڈنگ آفیسر اور آر اوز کے ماتحت ہوں گے۔ سیکیورٹی حکام بیلٹ پیپرز کی گنتی میں مداخلت نہیں کریں گے۔



خاص خبریں


Eid Milad

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv