تازہ تر ین

کشمیری عوام کیلئے بیرسٹر سلطان کی خدمات قابل قدر امید ہے وزیراعظم عمران خان کے وےژن کو آگے بڑھائیں گے: ضیا شاہد ، نواز شریف کوکشمیریوں کے خون سے غداری کی سزا ملی : بیرسٹر سلطان محمود

لاہور (حسنےن اخلاق) خبرےں نے ہمےشہ آزاد جموں و کشمےرکے عوام کے مسائل کی بھر ترجمانی کی ہے،ضیا شاہد کی خدمات پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،آزادی کشمیر کے لیے سب سے توانا آواز سمجھی جاتی ہے جسے کشمیری قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔دعا گو ہوں آزاد جموں و کشمےر کے آئندہ عام انتخابات مےں پی ٹی آئی آزاد کشمیر بھی پاکستان کی طرح اچھے مارجن سے سےٹےں جےتے اوروزےر اعظم عمران خان کے وےژن کو آگے بڑھائے۔چےف اےڈےٹر روزنامہ ”خبرےں“ضےا شاہد اور سابق وزےراعظم ،صدر آزاد کشمےر پی ٹی آئی بےرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خصوصی ملاقات میں مکالمہ۔ملاقات مےں پاکستان اور آزاد کشمےر کی سےاسی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا گےا۔پی ٹی آئی آزاد کشمےر کے صدر بےرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ خبرےں نے ہمےشہ آزاد جموں و کشمےرکے عوام کے مسائل کی بھر ترجمانی کی ہے ۔مقبوضہ کشمےر مےں قابض بھارتی کی جانب سے حق خودارادےت کے حصول کےلئے جدو جہد کرنے والے نہتے مظلوم عوام پر مظالم اور مسئلہ کشمےر کو بےن الاقوامی سطح پر بھرپور اجاگر کےا ہے۔ضیا شاہد کی خدمات پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،ان کی آزادی کشمیر کے لیے پاکستان میںسب سے توانا آواز سمجھی جاتی ہے جسے کشمیری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے روزنامہ خبرےں آزاد کشمےر مےں صف اول کا اخبار ہے اور اخبارات مےں مطالعہ کے لئے پہلی ترجےح خبرےں اخبار کو ہی دےتا ہوں۔ضےا شاہد نے گفتگو مےں کہا آپ کی کشمےری عوام کےلئے گراں قدر خدمات ہےں‘صحےح معنوں مےں آزاد کشمےر کے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کررہے ہےں۔بےرون ممالک آپ کی آواز کو کشمےری عوام کی آواز سمجھا جاتا ہے۔دعا گو ہوں آزاد جموں و کشمےر کے آئندہ عام انتخابات مےں پی ٹی آئی پاکستان کی طرح اچھے مارجن سے سےٹےں جےتے اوروزےر اعظم عمران خان کے وےژن کو آگے بڑھائے۔چےف اےڈےٹر خبرےں نے گفتگو مےں کہا کہ عمران خان انتخابات سے قبل میری شائع ہونے والی کتاب میرا سچا کھرا لیڈر کی تقریب رونمائی میں تشریف لائے تھےجہاں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے خود کہا کہ وہ میرے دوست ہیں لیکن مجھے احتراماََ استاد کا درجہ دےتے ہےں‘ اس موقعہ پر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ نواز شرےف کو کشمےرےوں کے خون سے غداری کی سزا ملی ہے۔ پاکستان مےں سابقہ حکومت نے مودی سے دوستی مےں مسئلہ کشمےر کو سرد خانے کی نذر کےے رکھا جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہر روز مظالم کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے جس میں کشمیریوں کی جان لینے سے انکے معاشی مواقع بند کرنے تک ان سے تعلیم کا حق چھیننے سے انکی آواز دبانے جیسے اوچھے ہتھکنڈے سرعام استعمال کررہا ہے لیکن دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔۔پی ٹی آئی آزاد کشمےر کے صدر نے کہا کہ شرےف خاندان پاکستان کے غرےب عوام کا پےسہ لوٹ باہر جائےدادےں بنا لی ہےں۔آزاد کشمےر کے عام انتخابات مےں مجھے جان بوجھ کر ہرا گےا تاکہ عالمی سطح پر بھارتی فون کے مظالم کا شکار کشمےرےوں کی آواز دبائی جاسکے۔مےں نے اپنے بےرونی دوروں مےں ہمےشہ بھارتی وزےراعظم نرےندر مودی کا مکروہ چےرہ بے نقاب کےا ہے اور انسانی حقوق کے علمبرداروں تک مظلوم کشمےرےوں کی آواز پہنچائی ہے۔وزےراعظم عمران خان نے بھی اپنی وکٹری تقرےر مےں مسئلہ کشمےر کو حل کرنے کی بات کی ہے جس سے کشمےر ی عوام کو حوصلہ ملا ہے۔سابق وزےراعظم آزاد کشمےر کا کہنا تھا کہ پاکستان مےں تحرےک انصاف کی حکومت بننے سے آزاد کشمےر مےں بھی تبدےلی کی ہوائےں چلنا شروع ہو گئی ہےں۔لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی آزاد کشمےر مےں شامل ہو رہے ہےں۔موجودہ مسلم لےگ ن کی حکومت دھاندلی کی پےدوار ہے۔کشمےری عوام کا مےنڈےٹ چرا کر اقتدار مےں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز لےگ کی باقےات کے خاتمے کا وقت قرےب ہے‘آزاد حکومت کی بےڈ گورننس سے عوام خائف ہو چکے ہےں اور اب تبدےلی چاہتے ہےں۔کرپشن کا خاتمہ تحرےک انصاف کا سلوگن بن چکا ہے‘ملک لوٹنے والوں کو نہےں چھوڑےں گے‘عوام کا لوٹا پےشہ واپس لائےں گے۔پی ٹی آئی آزاد کشمےر اقتدار مےں آکر کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرےگی اور نےا پاکستان کی طرح اےک نےا آزاد کشمےر بنائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv