تازہ تر ین
america

چینی قرضے پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ہیں : امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئٹ نے کہا ہے چینی قرضے پاکستان کی معیشت کے لئے تباہ کن ہیں، امریکا آئی ایم ایف کو دی گئی پاکستانی درخواست کے تمام جزئیات کا جائزہ لے رہا ہے، امریکا کی خواہش ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان بھرپور مدد کرے۔ بین الاقوامی خبتر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے قرضوں کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا، پاکستان کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)میں قرضے کی درخواست کا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہا ہے، جن میں پاکستان پر قرضوں کی موجودہ پوزیشن بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو چند ماہ قبل اس حوالے سے اپنا موقف دے چکے ہیں، امریکا کا خیال ہے کہ پاکستان کی مالی مشکلات کا سبب چینی قرض ہے جسے وہاں کی حکومت نے اتارنا آسان سمجھا تھا لیکن اب وہ اس میں پھنس گئے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان حیدر نوراٹ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)سے قرضہ لینے کی وجہ چینی قرضے ہیں جو پاکستان کے لیے مشکل تر ہوتے جارہے ہیں۔محکمہ خارجہ کی ترجمان حیدر نوراٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو قرضوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور معاشی مسائل کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کو باضابطہ درخواست دی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے قرضوں کی بارے میں مکمل اور شفاف معلومات مانگی ہیں بالخصوص چین سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پر زور دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے ساتھ ہی پاکستان کو امریکی تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے۔پاکستان نے چین کی حکومت اور بینکوں سے تقریبا پانچ ارب ڈالر کا قرض لے رکھا ہے ۔ ترجمان نے پاکستان کے آٓئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجوہات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا اس کی ایک وجہ چینی قرضے بھی ہیں تاہم انہوں نے امریکی قرضوں کی بات نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv