تازہ تر ین

ٹرمپ کیخلاف جنسی ہراسگی الزامات کے بعد مجھ پر جملے کسے گئے: میلانیا

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات پر انکی اہلیہ میلانیا کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ مجھے تنگ کیا گیا، حتی کہ دنیا بھر میں مجھ پر جملے کَسے گئے۔امریکی خاتون اول میلانیا مقامی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے شوہرڈونلڈ ٹرمپ پرلگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد کی صورتحال پر بول پڑیں، انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسگی سے متعلق سب سے زیادہ مجھے تنگ کیا گیا یہاں تک کہ دنیا میں سب سے زیادہ جملے مجھ پر کسے گئے ہیں۔میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کو انٹرنیٹ پر تنگ کرنے کے خلاف مہم اپنی وجہ سے شروع کی، انہوں نے جنسی ہراسگی کا شکار خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین جنسی ہراسگی کیخلاف ٹھوس شواہد دیا کریں تا کہ بروقت تحقیقات ہوں اور انہیں انصاف بھی ملے۔ امریکی خاتون اول نے مزید کہا کہ وہ وائٹ ہاو¿س میں کام کرنے والے کچھ افراد پر اعتبار نہیں کرتیںجب کہ وہ لوگ اب وائٹ ہاو¿س کا حصہ نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv