تازہ تر ین

بغیر ادویات شوگر ختم کرنے میں کامیابی ،سائنسدان بھی حیران

بوسٹن(ویب ڈیسک)ذیابیطس یعنی شوگر کے مریضوں کو طرح طرح کی دوائیاں کھانا پڑتی ہیں اور صبح شام انسولین کے انجکشن بھی لگانے پڑتے ہیں، مگر امریکی سائنسدانوں نے بغیر ادویات کے شوگر کنٹرول کرنے کا حیرت انگیز طریقہ دریافت کرنے کا دعوٰی کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر مناسب وقت کے لئے بھوکا رہا جائے تو ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسی بیماری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ سائنسی جریدے ”بی ایم جے کیس رپورٹس“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذیا بیطس کے تین مریضوں نے جب ماہرین کی ہدایت کے مطابق بھوکا رہنا شروع کیا تو ان کی انسولین کی ضرورت ختم ہوگئی او روہ اچھے بھلے ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ذیا بیطس سے متاثرہ ان تین افراد کی عمر 40 سے 67 سال کے درمیان تھی۔ یہ مریض روزانہ کی بنیاد پر انسولین استعمال کرتے تھے جبکہ بیماری پر قابو پانے کے لئے مختلف قسم کی ادویات بھی استعمال کررہے تھے۔ ٹائپ ٹو ذیا بیطس کے علاوہ انہیں ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کا مسئلہ بھی لاحق تھا۔ان مریضوں کو 24گھنٹے کے دوران صرف ہلکے پھلکے مشروب، جیسا کہ پانی، چائے یا کافی وغیرہ، کے استعمال کی اجازت تھی اور صرف شام کے وقت یہ ہلکا پھلکا کھانا کھا سکتے تھے۔ ان میں سے دو افراد نے ہر دوسرے دن کھانے پینے کا یہ طریقہ اختیار کیا جبکہ ایک نے ہر ہفتے میں تین دن ایسا کیا۔یہ تحقیق 10 ماہ تک جاری رہی جس کے دوران مریضوں کے عمومی بلڈ گلوکوز، بھوک کی حالت میں بلڈ گلوکوز، اوسط بلڈ گلوکوز، اور وزن وغیرہ کی معلومات جمع کی جاتی رہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ بعد ہی ان افرا دکی انسولین کی ضرورت ختم ہوگئی تھی جبکہ ایک شخص کی تو پانچ دن بعد ہی انسولین کی ضرورت ختم ہوگئی تھی۔ تحقیق مکمل ہونے تک ان افرا کی دیگر ادویات کی ضرورت بھی ختم ہوگئی تھی اور ان کے وزن میں بھی 10 سے 18 فیصد کی کمی ہوئی۔ شوگر کے علاوہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ختم ہوگیا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ محدود پیمانے پر مشاہداتی تحقیق تھی لیکن اس کے نتائج حوصلہ افزائ ہیں لہٰذا اسے بڑے پیمانے پر بھی کرنا چاہیے تاکہ ادویات کے بغیر بھی ذیا بیطس کے مرض پر قابو پانا ممکن ہوسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv