تازہ تر ین

نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کوحراست میں لے لیا

لاہور: (ویب ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔مجاہد کامران نے آج نیب دفتر لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس کے بعد نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔ان کے خلاف انکوائری کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران پر مبینہ طور پر یونیورسٹی میں خلافِ ضابطہ 550 افراد کی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv