تازہ تر ین
amitab

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی 76 ویں سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی( ویب ڈیسک) بچن فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم نگری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اس بار اپنی 76 ویں سالگرہ نہیں منائیں گے جس کی اصل وجہ آن کی بیٹی شوئتا کے ساس اور سسر کا رواں سال انتقال ہونا ہے، ساتھ ہی انہیں آنجہانی اداکار راج کمار کی اہلیہ کرشنا راج کپور کے انتقال کا بھی دکھ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ بچن اپنے ساتھی اداکار رشی کپور کی طبیعت کو لے کر پریشان ہیں جوکہ ان دنوں اپنے علاج کی وجہ سے امریکا میں قیام پذیر ہیں چنانچہ ان تمام باتوں کی وجہ سے امیتابھ بچن کا اپنی سالگرہ کو سادگی کے ساتھ بھی منانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ 11 اکتوبر 1942 کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہونے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے فلمی کیرئیر کا آغاز1969 میں فلم ”سات ہندوستانی“ سے کیا جب کہ 70 کی دہائی میں ”اینگری ینگ مین“ کے نام سے مشہور ہونے والے بگ بی 47 سالہ فنی کیریئر میں اب تک 180 سے زائد فلموں میں کام کرکے 12 فلم فیئر ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv