تازہ تر ین

جسمانی اعصاب کی مرمت کے بعد ازخود ختم ہوجانے والا انقلابی پیوند

 واشنگٹن: امریکی ماہرین نے جسم کے اندر کام کرنے والا ایک ایسا انقلابی آلہ بنایا ہے جو بدن کے اندر شکستہ اعصاب اور نسوں کو بجلی کے جھماکے دے کر انہیں تیزی سے صحت یاب کرے گا اور اس کے بعد بدن کے اندر گھل کر ختم ہوجائے گا۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے ازخود ختم ہونے والا (بایو ڈگریڈیبل) پیوند بنایا ہے جو ہلکی قوت کی بجلی خارج کرکے متاثرہ اعصاب کی مرمت کرتا ہے اور پھر قدرتی طور پر گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔ یہ کمر کی نسیجوں سے جڑ کر یا لپٹ کر مسلسل ہلکی بجلی خارج کرتا رہتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ دماغ اور جسم کے مختلف اعضا بالخصوص کمر سے لپٹے اعصاب ’ یریفرل اعصاب‘ کہلاتے ہیں اور چوٹ کی صورت میں شدید متاثر ہوتے ہیں تاہم یہ دوبارہ سے اُگ سکتے ہیں مگر یہ عمل بہت سست ہوتا ہے۔ مریض ہاتھ پیروں اور جسم کو سُن محسوس کرتا ہے اور بدن میں سوئیاں چبھتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv